Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

آئندہ آنیوالا وزیراعظم ہمارے مینڈیٹ کے بغیرنہیں بن سکتا، مصطفی کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس
شائع 17 مارچ 2023 12:06pm
کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما پریس کانفرنس کررہے ہیں - اسکرین گریب
کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما پریس کانفرنس کررہے ہیں - اسکرین گریب

ایم کیوایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی پاکستان کو بحران سے نکال سکتا ہے اور آئندہ آنیوالا وزیراعظم ہمارے مینڈیٹ کے بغیرنہیں بن سکتا۔

کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی جہاں سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کوبحران سے نہیں نکال سکتا اورکراچی پاکستان کو بحران سے نکال سکتا ہے کل نئے پاکستان کی تعمیر ہوگی اس شہر سے چھیڑچھاڑکرنے کا انجام پورے پاکستان کو بحران میں ڈالنا ہے

انہوں نے کہا ایم کیوایم پاکستان کا کل جلسہ تاریخ رقم کرنے جارہا ہے سارے تجربے اب ناکام ہوگئے ہیں پیپلزپارٹی 15سال، پی ٹی آئی کی 4 سال حکومت رہی اور دونوں نے ایک دن بھی کام نہیں کیا جبکہ اس شہر کوایم کیوایم نے اپنے دورمیں بنایا ہے، آئندہ آنے والا وزیراعظم ہمارے مینڈیٹ کے بغیرنہیں بن سکتا۔

ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہرکسی مصنوعی قیادت کوکبھی تسلیم نہیں کرے گا پاکستان کو بچانے کیلئے اس شہرکا بچنا ضروری ہے اور اس شہر کے لوگوں کی شناخت کوتسلیم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کواختیاردیں گے، تو بااختیار پاکستان بنے گا اس شہرکو اختیاردیں گے توخود کفیل بنے گا کیونکہ کراچی چل رہا ہے تو پاکستان پل رہا ہے، مشترکا جدوجہد کیلئے سب کو دعوت دے رہا ہوں کل سیاسی اعتبارسے مستقبل کا تعین کرنے والا اجتماع ہوگا۔

اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ کل مایوسی سےامیدکی طرف سفرشروع ہورہاہےمہنگائی ساتویں آسمان سےاوپرچلی گئی ہے۔

PPP

MQM Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div