Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بھارت میں بنے ڈراپ نے امریکا میں لوگوں کو نابینا کردیا

آنکھوں کے لئے مضر ڈراپ استعمال کرنے سے ایک شہری ہلاک، 8 کی بینائی ضائع
اپ ڈیٹ 24 جون 2023 03:58pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

بھارتی کمپنی کے آنکھوں کے ڈراپ نے امریکی شہریوں کی بینائی ضائع کردی جبکہ ایک شخص ہلاک بھی ہوگیا۔

بھارتی کمپنی کی تیار کردہ آنکھوں کا ڈراپ “ ایزی کیئر آرٹیفیشل ٹیئر“ کی وجہ سے امریکی شہریوں میں آنکھوں کی مختلف بیماریاں پھیلنے لگ گئیں۔

ایزی کیئر آرٹیفیشل ٹیئر پروڈکٹ بھارتی کمپنی گلوبل فارما ہیلتھ کیئر پرائیوٹ لمیٹڈ کی تیارہ کردہ ہے جبکہ اسے آرو (Aru) فارما نے امریکا برآمد کیا تھا۔

امریکی صحت کے حکام کے مطابق آنکھوں کے ڈراپ سے ایک شخص جان سے گیا اور کچھ افراد کی آنکھیں متاثر ہوگئی ہیں۔ شہریوں کی آنکھیں بیکٹیریل انفکشن کی وجہ سے خراب ہوئیں۔

امریکا کے بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کےادارے دی سینٹرز فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی ) نے امریکا کی 16 ریاستوں میں ایسے 68 مریضوں کی نشاندہی کی ہے جن میں آنکھوں کا انفکیشن پایا گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق آنکھوں کے انفیکشن کی اس نوعیت کی خرابی ماضی میں اس سے قبل نہیں دیکھی گئی۔

بتایا جارہا ہے کہ امریکا میں ایک شخص کی ہلاکت کے علاوہ 8 افراد کی بینائی ضائع ہوگئی اور چار افراد کی آنکھین بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

سی ڈی سی کے مطابق زیادہ تر مریضوں میں آنکھوں کا انفکیشن ڈراپ ڈالنے کی وجہ سے ہوا۔ ابتدائی طور پر دس مختلف برانڈز کی نشاندہی کی گئی ہے جو ممکنہ طور پر آنکھوں کے انفیکشن کی وجہ بن رہے ہیں۔

آنکھوں کے ڈراپ بھارت میں بنائے گئے اور اسے امریکا برآمد کیا گیا۔ جس میں سے دو برانڈز جنوری اور فروری میں استعمال کی گئیں۔

جنوری میں سی ڈی سی نے لوگوں کو متنبہ کیا تھا کہ وہ “ ایزی کیئر آرٹیفیشل ٹیئر“ اور ڈیلسمین فارماز آرٹیفیشل ٹیئر کا استعمال روک دیں اور اس کے اگلے ہی مہینے میں بھارتی کمپنی گلوبل فارما نے دوا کے مضر صحت ہونے کا اعتراف بھی کیا۔

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے آنکھ خراب ہونے پر دوا ساز کمپنی کے خلاف کیس بھی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ دی ایزی کیئر آرٹیفیشل ٹیئر پروڈکٹ بھارتی کمپنی گلوبل فارما ہیلتھ کیئر پرائیوٹ لمیٹڈ کی تیارہ کردہ ہے جبکہ اسے آرو (Aru) فارما نے امریکا برآمد کیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div