Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

جنگی جرائم کے الزام میں روسی صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

16ہزار سے زائد بچوں کو روس منتقل کیا گیا، یوکرین
شائع 18 مارچ 2023 03:09pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

بین الاقوامی فوجداری عدالت آئی سی سی نے یوکرین میں جنگی جرائم کے الزام میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

یوکرین کا دعویٰ ہے کہ حملے کے بعد 16ہزار سے زائد یوکرینی بچوں کو غیرقانونی طور پر روس منتقل کیا گیا۔ یوکرین اور برطانیہ نے روسی صدر کے وارنٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔

روس نے وارنٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کئی ممالک کی طرح روس آئی سی سی کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا، قانونی نقطہ نظر سے اس عدالت کے فیصلے کالعدم ہیں۔

russia

Vladimir Putin

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div