Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کی چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

پنجاب میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن سے تعاون نہ کرنے پر رٹ دائر کی،اظہر صدیق
شائع 18 مارچ 2023 09:33pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر ہوگئی۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی 10 فروری کو لاہور ہائیکورٹ میں دئیے گئے بیان سے مکر گئے ہیں ان کے آخلاف کارروائی کی جائے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن ، نگراں حکومت پنجاب ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا۔

جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست کی سماعت پیر کو مقرر کردی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب نے تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی، اب دونوں افسران اپنے بیان سے مکر گئے ہیں، آئین کے تحت ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی کے خلاف کارروائی کی جائے، عدالت چیف سیکرٹری اورآئی جی کومکمل تعاون کا حکم دے۔

pti

election commision

punjab election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div