Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

چمن میں آپریشن، بھاری مقدار میں ہتھیار، گولیاں اورآئی ای ڈیز برآمد

سیکورٹی فورسز کو علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی،آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 19 مارچ 2023 10:38pm

بلوچستان کے شہر چمن میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ہتھیار، گولیاں اورآئی ای ڈیز برآمد کرلی۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے چمن میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ فورسز کی کارروائی کے دوران بھاری مقدارمیں ہتھیار، گولیاں اورآئی ای ڈیز برآمد ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی اس لئے آپریشن کیا گیا، پاک فوج بلوچستان کے امن ، استحکام اور ترقی کو سبوثاژ کرنے والی ہر کوشش ناکام بنا دے گی۔

ISPR

security forces operation

Pakistan Law and order situation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div