Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

گاڑی پر راکٹ حملہ، پی ٹی آئی کے مقامی رہنما سمیت 10 افراد جاں بحق

فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔
اپ ڈیٹ 20 مارچ 2023 07:45pm

ایبٹ آباد میں تحصیل ناظم حویلیاں عاطف منصف کی گاڑی پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے، حملے میں عاطف منصف جاں بحق ہوگئے۔

عاطف منصف کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور راکٹ لانچر بھی فائر کیا گیا، جس کے نتیجے میں عاطف منصف سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تحصیل چیئرمین حویلیاں عاطف منصف گاؤں لنگرہ میں فاتحہ خوانی کے لیے جا رہے تھے کہ 10 سے 15 بامسلح افراد گھات لگا کر بیٹھے تھے۔

عاطف منصف خان کی گاڑی لنگرہ کے گاؤں میں داخل ہوئی تو ملزمان نے موڑ میں ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اورساتھ ہی پیٹرول کی بوتلیں پھینکیں جس سے گاڑی میں موجود تمام افراد جل گئے۔

واضح رہے کہ حملے میں جاں بحق عاطف منصف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما تھے۔

پولیس زرائع کے مطابق گاڑی میں موجود تمام 10 افراد جاں بحق ہوئے۔ دوسری جانب مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ گاڑی پر راکٹ فائر کیا گیا جب کہ گیا کافی دیر تک فائرنگ کی آوازیں بھی آتی رہیں۔

مقامی افراد کے مطابق پولیس اور فائر برگیڈ کو لوگوں نے واقعے کی اطلاع دی لیکن روایتی سستی کا مظاہرہ کیا گیا۔

firing

pti

rocket attack

Atif Munsif