Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

روسی وفد خام تیل درآمدی معاہدے کو حتمی شکل دینے پاکستان پہنچ گیا

معاہدے کے بع دپاکستان کو سستے تیل کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، ذرائع
شائع 21 مارچ 2023 12:29pm

روسی کمپنی کا وفد پاکستان اسٹیٹ آئل کے حکام سے مذاکرات کے لئے پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ سستے تیل کی خریداری کے معاملات طے کرنے کے لئے روسی تیل کمپنی کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

روس سے سستا تیل ملنے پر پیٹرول کی قیمت کتنی کم ہوگی؟

ذرائع وزارت توانائی نے بتایا کہ روس کا وفد آج پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) کے حکام سے مذاکرات کرے گا۔

حکومت کا روس سے خام تیل درآمد کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق وفد کے دورے میں روس سے خام تیل کی درآمد کیلئے معاہدے کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے، اور معاہدے کے بعد پاکستان کو سستے تیل کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

واضح رہے کہ وزارت توانائی کے ذرائع نے بتایا تھا کہ روس سے برنٹ آئل مارکیٹ کی نسبت 26 ڈالر فی بیرل تیل سستا ملے گا، موجودہ صورتحال میں روس سے درآمد شدہ تیل کی قیمت 182 روپے فی لیٹر تک ہوگی اوراور عوام کو ریلیف دیا جاسکے گا۔

روس سے 65 ڈالر 50 سینٹس فی بیرل تیل درآمد کیا جائے گا، تمام بین الاقوامی ٹیکسز شامل کرکے بھی پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت کافی کم ہوگی۔

crude oil

Russian oil

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div