Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پنجاب میں آٹے کے 25 لاکھ تھیلے تقسیم

مفت آٹا اسکیم رمضان المبارک میں جاری رہے گی، صوبائی حکومت
شائع 21 مارچ 2023 05:15pm
تصویر ــ فائل
تصویر ــ فائل

پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ صوبے میں تین دنوں میں آٹے کے 25 لاکھ تھیلے عوام میں تقسیم کردیے ہیں۔

پنجاب حکومت کے مطابق پنجاب مفت آٹا اسکیم رمضان المبارک میں جاری رہے گی۔ صوبے میں 60 ہزار سے کم آمدن والے ہر خاندان کو مفت آٹے کے 3 تھیلے دیئے جارہے ہیں جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو بھی 3 تھیلے دیئے جارہے ہیں۔

لاہور شہر میں ایک لاکھ 25 ہزار مفت آٹے کے تھیلے فراہم کئے جا چکے ہیں، اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی مفت آٹے کی فراہمی کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تمام کمشنرز کو عوامی مشکلات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Care Taker CM Punjab

Ramzan 2023

Punjab Flour Distribution

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div