Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سرحدپار بھی شہرت پانیوالی معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین کی دوسری برسی

حسینہ معین نے مظلوم عورت کے بجائے، بولڈ اورخود مختار لڑکی کے کردار تخلیق کیے
شائع 26 مارچ 2023 11:52am
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

معروف ڈرامہ نگار، مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین کو دنیا سے رخصت ہوئے دو برس بیت گئے مگر ان کے لکھے ڈرامےآج بھی ان کے مداحوں کے ذہنوں میں نقش ہیں۔

پی ٹی وی کی مقبول ترین ڈرامہ نویس کا اعزاز حاصل کرنے والی حسینہ معین 20 نومبر1941ء کو بھارت کے شہر کانپور میں پیدا ہوئیں۔ قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان پہلے راولپنڈی میں آباد ہوا، پھر لاہور اور پچاس کی دہائی میں کراچی آبسا۔

کریئر کا آغاز

حسینہ معین نے ٹیلی ویژن کریئر کا آغاز 1969 میں ڈرامہ عید کا جوڑا لکھ کرکیا جو بےحد پسند کیا جائےگا۔ جس کے بعد ان کےنام کے آگے مشہور ڈراموں کی ایک طویل فہرست بنتی گئی۔

انہوں نے اپنے ڈراموں میں کہانی سےزیادہ حقیقت کوبیان کیا اور مظلوم عورت کے بجائے، بولڈ اورخود مختار لڑکی کے کردار تخلیق کیے۔

حسینہ معین کے یادگار ڈرامے

حسینہ معین نے پی ٹی وی کے لیے بہت سے یادگار ڈرامے لکھے جن میں پر چھائیاں، زیر زبر پیش، انکل عرفی، ان کہی، تنہائیاں، دھوپ کنارے، دھند، آہٹ، کہر، پڑوسی، آنسو، بندش، آئینہ اوردیگرشاہکارڈرامے شامل ہیں۔ حسینہ معین کے ڈارموں سرحد پار بھی بے حد مقبول ہوئے۔

عظیم مصنفہ نے پاکستانی فلمیں بھی تحریرکیں۔ معروف بھارتی اداکار اور پروڈیوسر ’راج کپور‘ کی خواہش پر ان کی فلم ’حنا‘ کے لیے بھی مکالمے تحریرکیے۔

حسینہ معین کو ان کی خدمات پر متعدد ایوارڈزسمیت تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا، وہ دو سال قبل آج ہی کے دن اس دنیا سے رخصت ہوئیں مگر ان کے ڈرامے آج بھی مداحوں کو نہیں بھول پائے۔

Haseena Moin

Pakistani Dramatist

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div