Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

حکومت چیف جسٹس عمر عطا اور صدر عارف علوی کے جانے کے بعد الیکشن چاہتی ہے، شیخ رشید

انگریز کے ایجنٹوں نے پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کی ہرممکن کوشش کی، سابق وزیر
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2023 02:31pm

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انگریز نے بھی مینار پاکستان پر پابندی نہیں لگائی، اور اس کے ایجنٹوں نے تمام راستے بند کردیئے، حکمرانوں کو اصل خوف عمران خان کی مقبولیت کا ہے باقی سب بہانے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گزشتہ روز ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ یہ حکمران پنجاب اور خیبرپختون خوا کے عام انتخابات کو 8 اکتوبر تک اس لئے لے جانا چاہتے ہیں کیوں کہ اس وقت تک صدر پاکستان عارف علوی اور چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال اپنے عہدوں پر نہیں رہیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہماری اسٹیلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں، پاکستان کے قومی اثاثے ہمارے دفاع کے ضامن ہیں، بھارت کو بتا دوں کہ ہمارے پاس ایسے مصالحے ہیں کہ پھر نہ بھارت میں مندر کی گھنٹی بجے گی اور نہ ہی وہاں گھاس اگے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ انگریز نے 1940میں مینار پاکستان پر پابندی نہیں لگائی، لیکن اُن کے ایجنٹوں نے نہ صرف کینٹینر لگائے بلکہ سارے راستےسیل کردیے، پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام کرنے کے لیے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا، انٹرنیٹ بند کیا گیا اور کارکنان کی گرفتاریاں کیں، لیکن تمام رکاوٹوں کے باوجود میلوں سفر کر کے لوگ پی ٹی آئی کے جلسے میں پہنچے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو کشمیر کی جدوجہد آزادی سے ناآشنا ہیں اُنہوں نے گلگت بلتستان کی پولیس پر صوبے سے باہر جانے پر پابندی لگادی، ان کو اصل خوف عمران خان کی مقبولیت ہے باقی سب بہانے ہیں، ہماری لڑائی ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے نہیں، ملک کا خزانہ لوٹ کر ملک سے باہر لے کر جانے والوں کے خلاف ہے۔

شیخ رشید کہنا تھا کہ شدید معاشی بحران دروازے پر آگیا ہے، آٹے کے لیےغریب میں زندگی موت کی لائن لگی ہے، سعودی عرب نے ادھار تیل کی سہولت 8 ماہ میں ہی ختم کردی ہے، عرب امارات (UAE) منہ نہیں لگا رہا، اور آئی ایم ایف (IMF) تو کیا جینوا ڈونرکانفرنس سے بھی کچھ نہیں مل رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم سب ٹھیک کرلیں گے، وہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے کر جا رہے ہیں، ملک نے آئین کے ساتھ چلنا ہے یا بدمعاشوں کے ساتھ، اس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔

pti

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed Ahmed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div