Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

لکی مروت دہشت گرد حملے میں ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا
اپ ڈیٹ 30 مارچ 2023 11:37am

صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں نے ڈی ایس پی کی گاڑی پر حملہ کیا جس میں ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت 4 پولیس اہلکارشہید اور 5زخمی ہوگئے۔

کے پی پولیس کے مطابق تھانہ صدر پر دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی لکی مع پولیس نفری کے تھانہ صدر کی طرف روانہ ہوئے تو راستے میں پیروالا موڑ کے قریب IED بلاسٹ ہوا جس سے ڈی ایس پی اقبال مومند اور کانسٹیبلان وقار, علی مرجان اور کرامت اللہ شہید ہوگئے۔

دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

لکی مروت ایک برس سے زائد عرصے سے دہشت گردوں کے نشانے پر ہے اور اس سے قبل بھی پولیس کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

ادھر ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹکواڑہ پولیس چیک پوسٹ پردہشتگردوں نے راکٹ لانچر سے حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد زخمی اور دیگر فرار ہوگئے۔

لکی مروت میں پولیس پر حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

دوسری جانب لکی مروت میں پولیس پر حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

لکی مروت میں رات گئے پولیس اسٹیش پر حملے کے دوران شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ پولیس لائن لکی مروت میں ادا کی گئی۔

شہداء کو پولیس کی چاک و چوبند داستے نے سلامی دی، نماز جنازہ میں میں ڈی پی او لکی مروت اور بنوں پاک فوج اور سول افسران نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ رات گئے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا تھا جس کی مدد کے لئے جانے والی ڈی ایس پی لکی مروت کی اے پی سی گاڑی آئی ای ڈی کی دھماکہ سے اڑا دیا گیا تھا، جس سے ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے جبکہ حملے میں 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔

terrorist attack

Lakki Marwat

kp terror attacks

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div