Aaj News

جمعہ, مارچ 01, 2024  
19 Shaban 1445  

معاملات طے: پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کوچنگ اسٹاف جلد ذمہ داریاں سنبھالے گا

کوچنگ اسٹاف میں مورنے مورکل، مکی آرتھر اور اینڈریو پٹک شامل
شائع 30 مارچ 2023 09:01am

پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کوچنگ اسٹاف نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے ذمہ داریاں سنبھالے گا، کوچنگ اسٹاف کے لئے معاملات تقریبا طے پاچکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ ٹیم کے لئے 3 سابق جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جن میں سابق فاسٹ بولر مورنے مورکل، سابق فرسٹ کلاس کرکٹرمکی آرتھر اور اینڈریو پٹک شامل ہیں۔ مکی آرتھر ماضی میں بھی پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔

مورنے مورکل کو قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 ہزار سے زائد رنز اور 27 سینچریاں اسکور کرنے والے اینڈریو پٹک پاکستانی کھلاڑیوں کو بلے بازی کے گر سکھائیں گے۔

پی سی بی نے مکی آرتھرکو کنسلٹنٹ مقرر کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ وہ ڈربی شائر کے ہیڈکوچ کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کرتے رہیں گے۔

پی سی بی نے کوچنگ گروپ کو اس طرح ترتیب دیا ہے کہ مکی آرتھر پاکستان آئے بغیراس کے ڈائریکٹر کا کردار نبھاتے رہیں گے۔ وہ آئندہ ماہ لاہور آئیں گے اورپھرورلڈ کپ سے پہلے تربیتی کیمپ کو جوائن کریں گے۔

مورنے مورکل انڈین پریمیئر لیگ میں لکھنؤ سپرجائنٹس کے بولنگ کوچ کی حیثیت سے معاہدے کی مدت پوری ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

اینڈریوپٹک آئندہ ماہ قومی کرکٹ ٹیم کوجوائن کرلیں گے، وہ 2005 سے جنوبی افریقی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پرخدمات انجام دے رہے ہیں۔

pak vs nz

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

Mickey Arthur

morne morkel

andrew puttick

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div