Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

بلوچستان حکومت نے شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد روانہ کردی

اب ہماری باری ہے کہ ہم ملکوں سے بالاترصرف انسانیت کے ناطے مدد کریں۔
شائع 02 اپريل 2023 06:25pm

بلوچستان حکومت نے شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد روانہ کردی۔ 10 ہزار افراد کے لئے خوراک سمیت دیگر اشیاء کراچی پورٹ سے روانہ کی گئیں۔

وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو کہتے ہیں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی پوری دنیا نے مدد کی اب ہماری باری ہے، صرف انسانیت کے ناطے لوگوں کی مدد کریں۔

تقریب کے مہمان خصوصی میر ضیاءاللہ لانگو کا کہنا تھا کہ ترکی اورشام میں خطرناک زلزلہ آیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایک ارب روپے کی رقم مختص کی جس سے شام کے لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔

وزیرداخلہ بلوچستان نے مزید کہا کہ جب ہم سیلاب سے متاثر ہوئے تو کئی ملکوں نے مدد کی، اب ہماری باری ہے کہ ہم ملکوں سے بالاترصرف انسانیت کے ناطے مدد کریں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق نے بتایا کہ 40 کنٹینرز پر مشتمل امدادی سامان 25 دنوں میں شام پہنچے گا اور حکومتی نگرانی میں متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔

بلوچستان

Syria

Aid

Mir Ziaullah Langau

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div