Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

عالمی براداری انسانی حقوق کی پامالی پر بھارت کا احتساب کرے، پاکستان

پاکستان کا بھارت میں مسلمانوں پر جاری پرتشدد واقعات پر اظہار تشویش
شائع 05 اپريل 2023 12:42pm

پاکستان نے بھارت میں مسلمانوں پر جاری پرتشدد واقعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے عالمی براداری سے بھارت کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان نے بھارت کی 8 ریاستوں میں مسلمانوں پرجاری پرتشدد واقعات پر اظہارتشویش کیا ہے۔ اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی براداری بھارت کا احتساب کرے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت پرتشددواقعات کی روک تھام کیلئےاقدامات اٹھائے، ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جو نظر بھی آئیں۔ جب کہ بھارت کشمیرمیں پابندیاں ختم کرنےکیلئےمؤثراقدامات کرے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف او آئی سی کا بیان خوش آئند اور برطانوی وزیرداخلہ کی پاکستانی مردوں پرہرزہ سرائی افسوسناک ہے، برطانوی وزیر کا بیان خطرناک اور امتیازی ہے، بیان کا مقصد پاکستانیوں کے ساتھ مختلف سلوک برتنا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ سندھ طاس معاہدےپربھارت سےمسلسل روابط جاری ہیں، انڈس واٹر کمشنر نے بھارتی ہم منصب کے خط کا جواب دے دیا ہے۔

india

occupied Kashmir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div