Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

سونے کی فی تولہ قیمت نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت یکدم 41 ڈالر بڑھ گئی
شائع 05 اپريل 2023 04:24pm

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت41 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 41 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2023 ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی بدھ کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2142 روپے اور 2500 روپے غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 17 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بھی اضافے کے بعد ایک لاکھ 86 ہزار 42 روپے ہوگئی۔

Gold prices

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div