Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

سونے کی گزشتہ روز بڑھنے والی قیمت واپس کم ہوگئی

گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا تھا
شائع 06 اپريل 2023 04:54pm

گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جو آج کم ہوگیا۔

بدھ کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2142 روپے اور 2500 روپے غیر معمولی اضافہ ہوا تھا، تاہم آج فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 2500 روپے اور 2142 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 83 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی۔

Gold prices

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div