Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

ملک میں فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہوگیا

فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگیا
شائع 07 اپريل 2023 07:26pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 85 روپے اضافے سے ایک لاکھ 83 ہزار 985 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 11 ڈالر بڑھ کر 2008 ڈالر ہوگیا ہے۔

Gold prices

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div