Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

مہندر سنگھ دھونی کی پہلی فلم کا پوسٹر جاری

ایل جی ایم تامل زبان میں بنائی گئی ہے
شائع 12 اپريل 2023 05:39pm

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی پہلی فلم کا پوسٹر مںظر عام پر آگیا۔

بھارت کے کامیاب ترین کھلاڑی اور کپتان رہنے والے مہندر سنگھ دھونی نے اپنے پروڈکشن ہاؤس ’دھونی انٹرٹینمنٹ‘کے تحت بننے والی فلم لیٹس گیٹ میرڈ ( ایل جی ایم) کے پوسٹر کی سوشل میڈیا پر رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ فلم کا پہلا پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔

دھونی کا مزید کہنا تھا کہ ’ایل جی ایم ’ ایک فیملی تفریحی فلم ہے جو دیکھنے والوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دے گی تو سب تیار ہو جائیں۔ فلم کی پوری ٹیم کے لیے میری نیک خواہشات ہیں۔

ایل جی ایم’ تامل زبان میں بنائی گئی ہے، مہندر سنگھ دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی دھونی نے رواں سال جنوری میں اپنے پروڈکشن ہاؤس کے تحت فیچر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔

Ms dhoni

LGM

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div