Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

اسحاق ڈار کو اگر کچھ نہیں آتا تو شوکت ترین سے سیکھ لیں، پرویز الٰہی

نااہلوں کے ٹولے نےعوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، صدر پی ٹی آئی
شائع 16 اپريل 2023 04:14pm

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو اگر کچھ نہیں آتا تو شوکت ترین سے سیکھ لیں۔

سابق رکن قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے صدر پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل سستا اور پاکستان میں مہنگا ہوا ہے، پہلے ہی کہا تھا اسحاق ڈار نااہل وزیرخزانہ ہے، پیٹرول کی قیمت میں 10روپے فی لیٹر کا اضافہ ظلم ہے۔

پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اسحاق ڈار پر اعتبار کرنے کو تیارنہیں، نااہلوں کےٹولے نےعوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، اسحاق ڈار کو اگر کچھ نہیں آتا تو شوکت ترین سے سیکھ لیں۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کو قانون سازی کا کوئی حق نہیں، سب سرجوڑ کر سپریم کورٹ کیخلاف کابینہ کے اجلاس پہ اجلاس بلا رہے ہیں، فضل الرحمان کی عدلیہ کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی قابل افسوس ہے، ان کو عدلیہ کے خلاف غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے گریز کرنا چاہئے۔

پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم پنجاب اور خیبرپختون خواہ میں ہماری الیکشن مہم مفت میں چلا رہی ہے، ایسا نہ ہو اس بار عمران خان کے پی سے ان پارٹیوں کا صفایا ہی کر دیں، وفاق میں پی ڈی ایم حکومت پہلے دن سے نفرت کا نشان بن چکی ہے، جب کہ پنجاب میں نگران حکومت کو عوام پہلے دن سے ہی مسترد کر چکے ہیں۔

صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن اور قومی سلامتی لازم و ملزوم ہیں، عوام اور ادارے مل کر ہی قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں، عوام کی منتخب حکومت ہی کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کا قلع قمع کر سکتی ہے، الیکشن کے بعد پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کو گروہوں کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کریں گے۔

pti

Chaudhry Pervaiz Elahi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div