Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد خان کی پوسٹ پر سونم کپور کا دلچسپ ردعمل

یہ فلم خیال فلمز کے بینر تلے بنائی جارہی ہے
اپ ڈیٹ 19 اپريل 2023 04:50pm

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورنے پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان کی تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ پر دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اداکار فواد خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں بھرپور ایکشن میں دیکھا جا سکتا ہے۔ دیکھنے میں تو یہ کسی فلم کا سین معلوم ہوتا ہے لیکن انہوں نے پوسٹ میں تفصیلات شیئر نہیں کیں۔ البتہ اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ جلد آرہا ہے جس سے مداحوں میں تجسس پیدا ہو گیا ۔

جہاں سپر اسٹار کے فینز نے پوسٹ پر تبصرے کررہے ہیں وہیں بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھی فواد خان کی اس پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کیا ۔

انہوں نے لکھا کہ “فواد خان سکرین پر ہمیشہ جادو چلاتے ہیں,جلد ہی فواد اور ان کی اہلیہ صدف سے ملاقات ہوگی۔

واضح رہے کہ فواد خان اور سونم کپور نے 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ”خوبصورت“ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔

Fawad Khan

Sonam Kapoor