Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

علی ظفر نے باکسر آغا کلیم سے کیا اپنا وعدہ پورا کردیا

آغا کلیم نے ٹوئٹر پر علی ظفر کا شکریہ ادا کیا
شائع 19 اپريل 2023 06:17pm

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے باکسر آغا کلیم سے کیا اپنا وعدہ پورا کردیا۔

گزشتہ دنوں کک باکسنگ چیمپیئن آغا کلیم نے ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہیں چائے کے ہوٹل پر پراٹھے بناتے دیکھا گیا تھا، اس ویڈیو کے ساتھ آغا کلیم نے درخواست کی تھی کہ حکومت انہیں مالی مدد فراہم کرے تاکہ وہ ملک کیلئے غیر ملکی مقابلوں میں حصہ لے سکیں۔

آغا کلیم کی اس ویڈیو پر ردعِمل دیتے ہوئے علی ظفر نے اعلان کیا تھا کہ وہ باکسر کو مالی معاونت فراہم کریں گے اور ان کے غیر ملکی دوروں کے خرچے برداشت کریں گے کیونکہ قومی کھلاڑی ملک کا اثاثہ ہوتے ہیں۔

حال ہی میں علی ظفر نے آغا کلیم سے کئے مالی معاونت کے وعدے کو پورا کرتے ہوئے ان سے ملاقات کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

کِک باکسنگ چیمپیئن آغا کلیم نے ٹوئٹر پر علی ظفر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ڈھیروں دعائیں دیں۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اس بہترین عمل پر علی ظفر کو خوب سراہا جارہا ہے ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ گلوکار بےحد نیک اور نرم دل انسان ہیں اس لئے انہوں نے سب سے پہلے آگے بڑھ کر باکسر کی مدد کی۔

یاد رہے کہ آغا کلیم نے ورلڈ موائے چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ علی ظفر اور شاہد آفریدی کی جانب سے کی گئی مدد کے بعد اب وہ جلد عالمی مقابلوں کی تیاریوں کے لیے دبئی روانہ ہونگے۔

ali zafar

Agha kaleem

kick boxing

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div