Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بلوچ لاپتا افراد سے متعلق جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈہ بے نقاب

دشمن کی خفیہ ایجنسی نے بیرون ملک موجود سہولات کاروں کے ساتھ ملکر سازش تیار کی
شائع 20 اپريل 2023 03:40pm

دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی نے بیرون ملک موجود سہولات کاروں کے ساتھ مل کر بلوچ لاپتا افراد سے متعلق جھوٹا اور گمراہ کن سازش تیار کی جو بے نقاب ہوگئی۔

بلوچ لاپتا افراد سے متعلق جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا ہے، انکشاف ہوا ہے کہ دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی نے بیرون ملک موجود سہولات کاروں کے ساتھ مل کر سازش تیار کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عید پر بلوچ لاپتا افراد سے متعلق پروپیگنڈہ پھیلانے کا گھناؤنا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، اس گمراہ کن پروپیگنڈے کے تحت عید پر جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے لاپتا افراد سے متعلق احتجاج لانچ کیا جائے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے میسجز، ٹویٹ، ٹرینڈز اور ہیش ٹیگز کے ذریعے مہم چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اور اس طرح کی گمراہ کُن معلومات سے اصل حقائق کو مسخ کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پروپیگنڈے کا مقصد پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کو بدنام کرنا ہے، یہ شرپسند عناصر جان بوجھ کر معصوم بلوچوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

بلوچستان

missing person case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div