Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پنجاب انتخابات : ق لیگ کا امیدواروں کو ٹکٹس کی تقسیم کا فیصلہ

مفاہمتی عمل کے لئے پارٹی کی 4 رکنی مذاکراتی کمیٹی بھی تشکیل
شائع 21 اپريل 2023 09:04pm

مسلم لیگ ق نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کا سلسلہ شروع کردیا۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں چوہدری محمد سرور، طارق بشیر چیمہ، چوہدری سالک اور چوہدری شافع حسین نے شرکت کی۔

اجلاس میں پنجاب میں انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مشاورت ہوئی اور امیدواروں کو پارٹی ٹکٹیں دینے کا فیصلہ کیا گیا، جب کہ مفاہمتی عمل کے لئے پارٹی کی 4 رکنی مذاکراتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی میں چوہدری سرور، طارق بشیر چیمہ، چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین شامل ہیں۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک کسی صورت بھی اداروں میں تقسیم در تقسیم کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے، ناممکنات میں سے ممکنات پیدا کرنا ہی سنجیدہ سیاسی قائدین کا خاصہ ہے۔

چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر ملک کے وسیع تر مفاد کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ایک ساتھ اکٹھے بیٹھنا چاہیے۔

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات چاہتی ہے، ایسا نہ ہونے کی صورت میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ ہو گا۔

چوہدری سرور نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے پارٹی ٹکٹس جلد الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیں گے، پارٹی کو منظم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، معروف سیاسی شخصیات پارٹی میں شامل ہو رہی ہیں۔

PMLQ

Chaudhry Shujat Hussain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div