Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

طالبان نے خواتین پر عید کی تقاریب میں شرکت پر پابندی عائد کردی

گزشتہ دنوں صوبہ ہرات میں خواتین کے ریسٹورنٹس میں جانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی
شائع 22 اپريل 2023 08:06pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

افغانستان میں طالبان نے خواتین کی عید کی تقاریب میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق بغلان اور تخار کی صوبائی انتظامیہ کی جانب سے اس ضمن میں الگ الگ نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں جن میں خواتین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عیدالفطر کے ایام میں گروپوں کی صورت میں باہر نکلنے سے گریز کریں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ دونوں صوبوں کی انتظامیہ نے خواتین پر یہ پابندی علماء اور مقامی اکابرین کی جانب سے مخلوط اجتماعات کے تدارک کے مطالبے کے بعد نافذ کی ہے۔

واضح رہے کہ خواتین پر بڑھتی ہوئی پابندیوں کی وجہ سے طالبان پر عالمی سطح پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صوبہ ہرات میں خواتین کے ریسٹورنٹس میں جانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس کے بعد طالبان پر تنقید میں اضافہ ہوگیا تھا۔

اس ضمن میں حکام کا کہنا تھا کہ جنسی ملاپ اور سر پر حجاب نہ پہننا ان پابندیوں کی وجوہات ہیں۔

afghanistan

Taliban

Afghan women

Eidul Fitr

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div