Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

امرت پال کے گرفتاری دینے کے بعد بھارت میں سکھوں کیخلاف چھاپے

دوروز قبل رہنما خالصتان تحریک امرت پال سنگھ نے گرفتاری دی تھی
شائع 25 اپريل 2023 10:24am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خالصتان تحریک کے رہنما امرت پال سنگھ کے گرفتاری دینے کے بعد بھارت مں سکھوں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا آغاز کردیا گیا۔

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کی صبح چار بھارتی ریاستوں میں متعدد مقامات پر بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی، جس میں کالعدم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کو نشانہ بنایا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق این آئی اے کی ٹیمیں بہار میں 12 مقامات، اتر پردیش میں دو مقامات اور پنجاب کے لدھیانہ اور گوا میں ایک ایک مقام پر چھاپے ماررہی ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھارت میں خالصتان تحریک کے رہنما امرت پال سنگھ نے پولیس کو ضلع موگا میں گرفتاری دی تھی، پنجاب پولیس ایک ماہ سے امرت پال سنگھ کو تلاش کررہی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد سکھ برادری کی جانب سے احتجاج کا خدشہ ہے، جس کے باعث بھارتی پنجاب کےتمام اضلاع میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خالصان تحریک کے رہنما امرت پال کو آسام کی بدنام زمانہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

امرت پال سنگھ ”وارث پنجاب دے“ کے سربراہ ہیں، جسے سماجی کارکن دیپ سدھو نے قائم کیا تھا، جن کی گزشتہ سال فروری میں ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی تھی۔

india

Amrit Pal Singh

khalistan movement

Sikhs in India

Sikhs arrest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div