Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

چوہدری شجاعت کے گھر پولیس ایکشن پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا مدینے سے پیغام

میں مدینہ میں ہوں اورتمام تفصیلات حاصل کررہاہوں، محسن نقوی
شائع 30 اپريل 2023 11:55am

چوہدری پرویزالہیٰ کی گرفتاری کے دوران چوہدری شجاعت حسین کے گھر پر پولیس کے ایکشن پر محسن نقوی نے پیغام جاری کیا ہے۔

پولیس کی جانب 28 اور 29 اپریل کی درمیانی شب تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے لئے ظہور الہیٰ پیلس پر سرچ آپریشن کیا، گھر میں داخل ہونے کے لیے پولیس کی بکتربند گاڑی نے ظہور الہی پیلس کے مرکزی دروازے کو ٹکر مار کر توڑ دیا، پرویزالہٰی کی تلاش میں پولیس اہلکاروں نے چوہدری شجاعت حسین کے گھر کا دروازہ بھی توڑ دیا، ٹوٹا ہوا شیشہ لگنے سے چوہدری شافع زخمی بھی ہوئے۔

چوہدری شجاعت کے گھر پر پولیس ایکش پر مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور کا بیان جاری ہوا جس میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت چوہدری شجاعت سےغیر مشروط معافی مانگے، اور شہبازشریف اور آصف زرداری بھی معذرت کریں۔

چوہدری سرور نے کہا کہ یقینی بنایاجائےکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہو، ہم کسی کے ساتھ بھی زیادتی پسند نہیں کرتے۔

نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا پیغام

دوسری جانب نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے اپنی ٹویٹ میں مدینے سے پیغام جاری کیا ہے کہ کسی کو غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی، پولیس پرویزالٰہی کوگرفتارکرنےگئی، اور چوہدری شجاعت کے گھر دھاوا بولا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس ایکشن میں چوہدری سالک حسین اور شافع حسین زخمی ہو گئے، اس ایکشن پر قانون کو اپنا راستہ اختیارکرناچاہئے، میں مدینہ میں ہوں اورتمام تفصیلات حاصل کررہاہوں۔

Chaudhry Shujat Hussain