Aaj News

ویرات کوہلی ، نوین الحق اورگوتم گھمبیرکو گراؤنڈ میں الجھنا مہنگا پڑا، ویڈیو وائرل

آئی پی ایل میں رائل چیلنجرزبنگلورکی 18 رنزسے جیت کے بعد گرما گرم مناظر
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2023 10:43am
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر

انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں گوتم گھمبیراورنوین الحق ویرات کوہلی سے الجھ پڑے۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کو 18 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ میں ویرات کوہلی اورگوتم گھمبیر کے درمیان تلخ کلامی نے دیکھنے والوں کو خاصا حیران کیا۔

کوہلی اورگھمبیردونوں ہی کپتانی نہیں کرتے، کوہلی اب آر سی بی کے لیے بطورماہربلے بازکھیلتے ہیں تو ریٹائرڈ گوتم گمبھیرایل ایس جی میں گلوبل مینٹورکے فرائض نبھا رہے ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اس چپقلش کا آغاز بنگلورو میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آرسی بی کے میچ کے دوران تقریباً ایک دہائی قبل شروع ہوا تھا۔

آئی پی ایل کے موجودہ ایڈیشن میں جب چیلنجرز نے گزشتہ ماہ چناسوامی اسٹیڈیم میں سپر جائنٹس کی میزبانی کی تھی، سابق ہندوستانی اوپنرگوتم گھمبیر نے ایل ایس جی کی جیت کے بعد کوہلی کے ساتھ زبردست مصافحہ کرنے سے پہلے جوش و خروش سے جشن منایا تھا۔

لکھنؤ میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل کے 43ویں میچ میں کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلور نے گوت کی ٹیم لکھنؤ سپرجائنٹس کو 18 رنزسے شکست دی۔

چیلنجرزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 126 رنزاسکورکیے ، جواب میں گوتم گمبھیر کی ٹیم 19.5 اوورز میں 108 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

میچ کے بعد کوہلی اور لکھنؤ سپرجائنٹس کے کھلاڑیوں نے مصافحہ کیا تو پہلے نوین الحق کوہلی سے الجھ پڑے جس کے بعد گوتم گمبھیر اور کوہلی کے درمیان بھی جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ایک اور ویڈیو میں کوہلی سے بات کرنے والے کائل میئرزکو گوتم گھمبیر ہاتھ پکڑ کر وہاں سے لے جاتے ہیں۔

منتظمین نے ایک بیان میں کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرکوہلی اورگوتم دونوں پر 100 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔جھگڑے میں کردار ادا کرنے نوین الحق پربھی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا،

بنگلور اور لکھنؤ ان پانچ ٹیموں میں شامل ہیں جو نو میچوں کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ برابر اور سرفہرست دفاعی چیمپیئن گجرات ٹائٹنز سے دو پوائنٹس پیچھے ہیں۔

india

virat kohli

IPL

gautam gambhir

RCB

LSG

KOHLI V GAMBHIR

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div