Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

جلاؤ گھیراؤ ،پولیس تشدد کیس : پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع

تمام ملزمان کوایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت
شائع 06 مئ 2023 10:04am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے جلاؤ گھیراؤ اور پولیس تشدد کے کیس میں اسد عمر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے چھ رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔

عدالت نے تمام ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ چھ رہنماؤں میں اسد عمر،میاں اسلم اقبال،یاسمین راشد،فرخ حبیب ،مسرت چیمہ،حسان نیازی،زبیر نیازی شامل ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبیر گل نے کیس کی سماعت کی اور عدالت نے تمام ملزمان کو جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کا حکم دے رکھا تھا۔

تمام ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان اور تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہے ۔

جلاؤ گھیراؤ،پولیس تشدد اور پیٹرول بم پھینکنے کے مقدمہ میں ملزمان کے وکیل برہان معظم نے کہا کہ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان وہاں موجود نہیں تھے،ملزم کوئی نہیں ہے، انہیں سیاسی طور پر کیس میں ملوث کیا گیا۔ تمام ملزمان شامل تفتیش ہیں۔

ملزمان کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ایف آئی آر مفروضوں پر درج کی گئی ہے، ہم سیاسی پارٹی کے کارکن اور لیڈر ہیں۔ ایف آئی آر بالکل خاموش ہے کہ جرم کہاں،کس نے کب کیا۔ سیاسی احتجاج کا سب کو حق ہے مگر ان کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات نہیں لگ سکتی۔

وکیل نے مزید کہا کہ شفاف تحقیقات سب کا بنیادی حق ہے۔ آپ کے سامنے ضمانت کی درخواست زیر سماعت ہےاور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹھوس شواہد کا ہونا ضروری ہے۔ شہریوں کی آزادی کا تحفظ کرنا عدالت کا فرض ہے۔

ملزمان کے وکیل نے مزید کہا ہائیکورٹ میں بتایا گیا کہ درج 10 مقدمات میں انسداد دہشتگردی دفعات نہیں بنتی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت کے فیصلےآئین کے مطابق ہیں، اسدعمر

اسد عمر نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھارت سے ذلت کماکرلانے کےسوا کیا لائے ہیں ان کے جانے کے باوجود بھارت نے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ بلاول نے بھارت جاکردنیا میں پاکستان کوشرمندہ کیا بلاول نےبھارت کےتابعدار ہونے کاثبوت دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کے فیصلےآئین کےمطابق ہیں امید ہے آج بھی جوفیصلہ آئے گا وہ آئین کے مطابق ہوگا انہیں ججزکے فیصلے پر پی ڈی ایم حکومت بنی ہے۔

مزید کہا کہ عمران خان نے ججزکے فیصلے کے بعد تنقید نہیں کی ملک میں آئین نہیں ہوگا تو ملک نہیں چل سکے گا آئین کو توڑا جارہا توملکی سلامتی کیلئے خطرہ پیدا کیا جارہا ہے۔

بلاول وزیرخارجہ ہیں یا وزیر سیر و تفریح ہیں، فرخ حبیب

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں سلطنت جاتی عمرہ کاآئین نافذ کردیا جائے پاکستان بنانا ری پبلک نہیں ہے، شہبازشریف جتنا نالائق اعظم پاکستان میں پہلے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول وزیرخارجہ ہیں یا وزیرسیروتفریح ہیں بلاول بھارت جاکرپاکستان کیلئےشرمندگی کاباعث بنے انہوں نے پاکستان کا فائدہ کرنے کے بجائےنقصان کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج دیہاڑی دارطبقہ 2 وقت کی روٹی نہیں کھاسکتا غصےمیں کیے گئے فیصلےدرست نہیں ہونگے فیصلہ کرنا ہے فیصلے بند کمروں میں ہونگے یاعوام کریں گے۔

مزید کہا کہ تمام ترمظالم کےباوجودپوری قوم عمران خان کےساتھ ہے راناثنا وزیرداخلہ کے نام پر وزیرجنگل کاقانون بنے ہوئےہیں عمران خان پاکستانی قوم کی آخری امید ہیں

lahore

Pakistan Tehreek Insaf

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div