Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

خاتون مداح کی محبت، بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ زخمی

گلوکار کو مجبورا گانے کو روکنا پڑا
شائع 09 مئ 2023 10:36pm

مشہور بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کو خاتون مداح کا پیار مہنگا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اریجیت سنگھ آج کل بھارت کے مخلتلف شہروں میں کنسرٹس میں پرفارم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے حال ہی میں دہلی، چنئی، کولکتہ اور احمد آباد جیسے شہروں میں پرفارم کیا۔

اسی دوران اتوار کو اورنگ آباد میں لائیو کنسرٹ کے دوران خاتون مداح نے اریجیت کو اسٹیج کے قریب آکر کھنیچا، خاتون نے اس شدت کے ساتھ گلوکار کا ہاتھ کھنیچا کہ جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

گلوکار کو مجبورا گانے کو روک کر خاتون کو یہ کہہ کر منع کرنا پڑا کہ اگر وہ ایسا کریں گی تو وہ پرفارم نہیں کر پائینگے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے میرا ہاتھ ایسے کھینچھا ہے کہ میرا ہاتھ کانپ رہا ہے کیا میں پرفارم نہ کروں اور کنسرٹ چھوڑ کر چلا جاوں؟

Arijit Singh