Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

امریکا اور یورپی یونین کی پاکستان کے حالات پر گہری نظر

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے آج تمام قونصلر اپوائنٹ منٹس منسوخ کردیں
شائع 10 مئ 2023 12:15am
تصویر بذریعہ اے ایف پی
تصویر بذریعہ اے ایف پی

امریکا اور یورپی یونین نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا صورتحال کے تناظر میں پاکستان کے حالات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔

امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے اسلام آباد سمیت پاکستان میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے 10 مئی بروز بدھ کو تمام قونصلر اپوائنٹ منٹس منسوخ کردی ہیں۔

امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کی کشیدہ صورتحال میں غیرضروری سفر سےگریز کریں اور لوگوں کے ہجوم کے پاس بھی نہ جائیں اور اپنی سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لیں۔

امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گزارشات پر عمل کیا جائے۔ اپنے اردگرد سے خود کو آگاہ رکھیں اور باخبر رہنے کے لئے مقامی میڈیا پر نظر رکھیں۔

دوسری طرف یورپی یونین نے پاکستان میں امن کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل اور کشیدہ صورتحال میں تمام فریقین کو تحمل سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کا حل پاکستان نے خود ہی نکالنا ہے۔ ملک کو درپیش چیلنجز کا واحد حل قانون کی حکمرانی اور سنجیدہ مذاکرات سے ممکن ہے۔

برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لئے سفری ٹریول ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم برطانوی شہری محتاط رہیں اور کشیدہ حالات میں سفر سے گریز کریں۔

European Union

PTI protest

imran khan arrested

US Embassy Islamabad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div