Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

عدالت نے ٹرمپ کو خاتون صحافی کیساتھ جنسی بدسلوکی کا قصوروار قرار دیدیا

عدالت کا 50 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
شائع 10 مئ 2023 03:25pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوعدالت نے خاتون صحافی جین کیرول کے ساتھ زیادتی میں ملوث قرار دے کر 50 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

مین ہٹن کی فیڈرل کورٹ نے ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر کیس سے متعلق بات کرنے سے بھی روک دیا۔

ای جین کیرول نے الزام لگایا ہے کہ ٹرمپ نے ان پر 1990 کی دہائی کے وسط میں نیویارک کے ایک بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے ڈریسنگ روم میں جنسی حملہ کیا تھا۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی دفاعی ٹیم کو فراہم کردہ معلومات صرف کیس میں دفاع کی تیاری کے مقاصد کے لیے ہیں۔

ترجمان سابق صدر کے مطابق ٹرمپ فیصلے کے خلاف جلد اپیل کریں گے۔

دوسری جانب فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے مقدمے کو وچ ہنٹ قرار دیا اور کہا کہ وہ یہ جانتے تک نہیں ہیں کہ یہ خاتون ہیں کون؟

جین کیرول نے جیوری کے سامنے پیش ہوکر بیان دیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں 27 سال پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا مگر جب حقیقت لوگوں کو بتائی تو ٹرمپ نے جھوٹ بول کر ان کی زندگی تباہ کر ڈالی۔

سول مقدمہ ہونے کی وجہ سے ٹرمپ پر نہ تو فرد جرم عائد کی گئی ہے اور نہ ہی انہیں قید کا سامنا ہوگا۔

Donald Trump

US President

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div