Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

فواد چوہدری کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کر لیا
شائع 15 مئ 2023 03:21pm

عدالت نے پولیس کو فواد چوہدری کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی نظر بندی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی۔

فواد چوہدری فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ چوہدری اوروکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ فواد چوہدری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت دی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی گرفتاری سے روکا تھا۔

وکیل فیصل چوہدری نے مؤقف اختیار کیا کہ آئی جی اسلام آباد عدالت میں تھے اور عدالت نے کہا تھا ان فواد چوہدری کو گرفتار نہ کریں، 10 مئی کو فواد چوہدری کو گرفتار کیا گیا اور وہ پورا دن سپریم کورٹ میں موجود رہے، انہیں 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست ابھی فکس نہیں ہے۔

عدالت نے اسلام آباد پولیس کو فواد چوہدری کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، اور فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کر لیا۔

Fawad Chaudhary

PTI protest

imran khan arrested

Politics May 15 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div