Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 297 روپے ہے۔
شائع 15 مئ 2023 04:34pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 11 پیسے کمی کے بعد ڈالر 284 روپے 97 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 49 پیسے کی کمی ہوئی تھی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 297 روپے ہے۔

خیال رہے کہ جمعے کے روز ڈالر کی قیمت 285 روپے 8 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

SBP

interbank

USD VS PKR

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div