Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

حکومت کا ساتویں خانہ و مردم شماری کے فیلڈ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ

ڈیٹا کی مکمل کوریج کو یقینی بنانے کے لئے تصدیق کا عمل 15 دن تک جاری رہے گا، ترجمان ادارہ شماریات
شائع 16 مئ 2023 10:51pm
فوٹو — اے ایف پی/ فائل
فوٹو — اے ایف پی/ فائل

اسلام آباد: حکومت نے ساتویں خانہ و مردم شماری کے فیلڈ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان ادارہ شمارایت سرور گوندل کے مطابق حکومت کا ساتویں خانہ و مردم شماری کے فیلڈ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، ڈیٹا کی مکمل کوریج کو یقینی بنانے کے لئے تصدیق کا عمل 15 دن تک جاری رہے گا۔

سرور گوندل نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اوراسسٹنٹ کمشنرزمردم شماری کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ فراہم کریں گے، مردم شماری کے فیلڈ اسٹاف کو ادائیگی تکمیلی سرٹیفکیٹ کی فراہمی کے بعد کی جائے گی۔

محمد سرور گوندل کا کہنا تھا کہ فورسز کے حساس علاقہ جات اور اجتماعی رہائش گاہوں میں مقیم افراد کا اجتماعی ڈیٹا متعلقہ بلاک کی آبادی میں شامل کیا جائے گا، مردم شماری کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے کے بعد سینسس مانیٹرنگ کمیٹی کی طرف سے غور کے لئے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔

ادارہ شماریات کے ترجمان نے کہا کہ نادرا اور سپارکو انڈر اور اوور رپورٹنگ کی نشاندہی کے لئے ڈیموگرافرز کمیٹی کوتکنیکی معاونت فراہم کریں گے، عدم کوریج کی شکایات کو شناختی کارڈ نمبر اور ضروری معلومات کی فراہمی پر 30 مئی 2023 تک حل کیا جائے گا۔

اسلام آباد

Digital Census

Census 2023

Bureau of statistics Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div