Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

پاکستان کے سیاسی حالات، سنتھیا ڈی رچی اللہ اللہ کرنے لگیں

پی ٹی آئی کی حمایت میں امریکی بلاگر کی مریم نواز کیلئے 'خُصوصی' دُعا
شائع 18 مئ 2023 10:14am
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر

ماضی میں پی پی رہنماؤں پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کرنے والی امریکی بلاگر اور دستاویزی فلموں کی ڈائریکٹر سنتھیا رچی نے پی ٹی آئی کی حمایت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کی ٹویٹ پر انہیں تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

مریم کی ٹویٹ موجودہ سیاسی حالات اور 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں کی جانب سے پُرتشدد مظاہروں اور توڑ پھوڑ کے تناظرمیں تھی۔

ن لیگ کی سینیئرنائب صدر نے پی ٹی آئی کو غلط وجوہات کی بناء پرجنم لینے والا ’گینگ ’ قراردیتے ہوئے لکھا تھا کہ، ’یہ جماعت سوائے تشدد، تباہی اور گھناؤنے کھیل کےکبھی کسی اور چیز کے لیے کھڑی نہیں ہوئی اور سیاسی جماعت کی آڑ میں بلا روک ٹوک کام کرنے کی اجازت دینے کی وجہ سے ہی 9 مئی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا‘۔

مریم نواز نے ٹویٹ میں پی ٹی آئی کے خلاف حکومتی اقدامات کو ’کریک ڈاؤن‘ کہنے والوں کو ’بےایمان‘ قرار دیا۔

جواب میں سنتھیا نے اللہ سے دُعا کی مریم نواز کو ان کی اس بات کا مناسب جواب ملے۔۔

سنتھیا نے دُعا میں اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ مریم کے ساتھ بھی وہی سلوک ہو جو پی ٹی آئی کی خواتین، بچوں اور بزرگ کارکنوں کے ساتھ کیا گیا۔

امریکی بلاگر سال 2022 میں اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے الزامات عائد کیے تھے کہ 2011 میں پی پی دورِحکومت میں اس وقت کے وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس وقت کے وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور کابینہ کے رکن مخدوم شہاب الدین نے جسمانی طور پر ہراساں کیا۔

پی پی رہنماوں نے ان الزامات کی تردید کی تھی، بعد ازاں جنوری 2021 میں سنتھیا اوررحمان ملک کے مابین قانونی چپقلش کا ڈراپ سین ہوگیا تھا جب دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف دائردرخواستیں واپس لے لی تھیں۔

ثقافت وسیاحت سےمتعلق وی لاگنگ کے علاوہ سنتھیا ٹی وی چینلز پربطورمبصر بھی سامنے آتی رہی ہیں۔ سال 2010 میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون بزنس ویزہ پرپاکستان آئیں۔ رپورٹس کے مطابق سنتھیا2 مختلف پاسپورٹس پر 50 مرتبہ سے زائد پاکستان آچکی ہیں۔

کچھ میڈیا رپورٹس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سنتھیا رچی پاکستان پہلی بار 9 نومبر 2009 کو آئیں تھیں اور صرف 3 دن قیام کے بعد 12 نومبر کو کراچی ہی سے واپس روانہ ہوگئی تھیں۔ ایف آئی اے کے ریکارڈ کے مطابق وہ ویزٹ ویزے پر پاکستان آئیں تھیں۔ ڈیجیٹل کری ایٹر کہلانے والی سنتھیا رچی لکھاری، میڈیا ڈائریکٹر اور پروڈیوسرہیں ۔

pti

Maryam Nawaz

Cynthia D. Ritchie

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div