Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

مقبول ڈرامہ پری زاد ایک نئے نام کے ساتھ پیش کیا جائے گا

ڈرامے کو عربی زبان میں ڈب کیا گیا ہے
شائع 19 مئ 2023 12:12am

ماضی کا مقبول ڈرامہ سیریل پری زاد اب سعودی ناظرین کے لئے عربی میں پیش کیا جائے گا۔

ڈرامہ پری زاد میں مرکزی کردار ادا کرنے والے احمد علی اکبر کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق ڈرامے کو عربی زبان میں سعودیہ عرب کے ناظرین کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔

تاہم عربی زبان میں نشر ہونے والے اس ڈرامے کا نام پری زاد نہیں ہوگا بلکہ قریبا رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ہاشم ندیم کے تحریر کردہ ڈرامہ سیریل پری زاد کی کہانی ایک غریب اور سانولی رنگت کے سادہ مزاج لیکن سچے انسان کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار اداکار احمد علی اکبر نے نبھایا تھا۔

شہزاد کشمیری کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامہ سیریل کو اس کی کہانی اور کرداروں کو قدرے حقیقی انداز میں دکھائے جانے کی وجہ سے کافی سراہا گیا تھا۔

Parizaad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div