Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے 123 افراد کی نظربندی کے احکامات معطل

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے محفوظ فیصلہ سنایا
اپ ڈیٹ 20 مئ 2023 11:55am
لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں سمیت 123 افراد کی نظربندی کے احکامات معطل کر دیے۔

لاہور ہائیکورٹ میں فیصل آباد سے 123 پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری کو چیلنج کیا گیا، جسٹس انوارالحق نے فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے رہنماء فرخ حبیب کے وکیل بیرسٹر احمد پنسوتہ کی جانب سے دلائل دیے گئے تھے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد فیصل آباد سے درجنوں افراد کو گرفتار کرکے نظر بند کیا گیا، آئی جی پنجاب نے گرفتاری کا میڈیا کے سامنے اعتراف کیا، گرفتاری اور نظر بندی بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور غیرقانونی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈپپٹی کمشنر فیصل آباد کے نظربندی کے احکامات کالعدم قرار دے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فیصل آباد سے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں سمیت 123 فراد کی نظربندی کے احکامات معطل کردیے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

pti

Lahore High Court

imran khan arrested

pti workers arrest

politics may 20 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div