Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

تنصیبات پرحملہ کرنیوالوں کو قانون کے مطابق ہینڈل کیا جائے گا، خواجہ آصف

پی ٹی آئی قیادت اداروں کو ٹارگٹ کررہی ہے، وزیر دفاع کی میڈیا سے گفتگو
شائع 21 مئ 2023 10:51am
9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ پاکستان کے وجود پرحملہ تھا، خواجہ آصف - اسکرین گریب
9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ پاکستان کے وجود پرحملہ تھا، خواجہ آصف - اسکرین گریب

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تنصیبات پرحملہ کرنے والوں کوقانون کے مطابق ہینڈل کیا جائے گا ہم کسی کے بھی بنیادی حقوق نہیں چھین رہے قانون کا استعمال سیاسی مقاصد کیلئے نہیں ہوگا۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت اداروں کو ٹارگٹ کررہی ہے عمران خان دوسرے ممالک کوبھی شامل کر رہےہیں پاک فوج کی قربانیاں ہماری تاریخ کا تابناک حصہ ہیں پاکستانی قوم پاک افواج سےمحبت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان ملک کیلئے جانوں کی قربانی دے رہےہیں ہمیں اس وقت یک جہتی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے کچھ لوگ تفرقہ پھیلا کرذاتی مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ پاکستان کے وجود پرحملہ تھا ہمارے نظریاتی اساس پر حملہ کیا گیا تھا۔

وزیردفاع نے کہا کہ ایک شخص نےصرف اقتدارکیلئےاساس پرحملہ کیا ایئربیس پر حملہ دشمن کرتا ہے کوئی محب وطن قومی اثاثوں پرحملہ نہیں کرسکتا ہم نے کبھی اداروں کےساتھ رشتوں پرسوالیہ نشان نہیں بنایا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اداروں سے اظہار یکجہتی کرکے رشتے کومزید مضبوط کرنا ہے تنصیبات پرحملہ کرنے والوں کوقانون کے مطابق ہینڈل کیا جائے گا ہم کسی کے بھی بنیادی حقوق نہیں چھین رہے۔

مزید کہا کہ قانون کےمطابق بنیادی حقوق کی حفاظت کی جارہی ہے حملہ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں قانون کااستعمال سیاسی مقاصد کیلئے نہیں ہوگا۔

PMLN

Khawaja Asif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div