Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کا پولیس وین پر حملہ، 2 اہلکار شہید

تنگوانی میں ڈاکوؤں کی کار پر فائرنگ سے خاتون اور ڈرائیور زخمی
شائع 22 مئ 2023 09:24am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے پولیس وین پر حملہ کردیا، فائرنگ سے ہیڈ محرر سمیت 2 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کندھ کوٹ انڈس ہائی وے پر پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس وین پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ہیڈ محرر اور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

فائرنگ سے 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں میں ہیڈ محرر مقصود بنگلانی اور اہلکار ادب جکھرانی شامل ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دوسری جانب تنگوانی میں ڈاکوؤں نے کار پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے خاتون اور ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

ڈاکوؤں نے کار میں سوار 2 افراد کو اغواء کرلیا ہے۔

firing

robbers

sindh

Kandhkot

police van

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div