Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کیا عامر خان شادی کرنے والے ہیں، لیکن کس سے؟

دونوں کے درمیان قریبی تعلقات کی خبریں اکثر گردش کرتی ہیں
شائع 25 مئ 2023 07:43pm

بالی وڈ کے فلمی ناقد اور اداکار کمال راشد خان نے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی جلد شادی کی پیش گوئی کردی۔

کے آر کے نے عامر خان کے حوالےسے ٹوئٹ کی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عامر خان جلد اپنی بیٹی کی عمر کی لڑکی فاطمہ ثنا شیخ سے شادی کرنے جارہے ہیں ۔

کے آر کے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عامر خان نے فلم دنگل کے وقت سے ثنا کے ساتھ ڈیٹ کررہے ہیں۔

گزشتہ دنوں نے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان اور فلم دنگل میں ان کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کی ایک دوسرے کے ہمراہ پکل بال کھیل رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ویڈیو کسی نے چُھپ کر بنائی ہے۔

واضح رہے کہ فاطمہ ثنا شیخ کے عامر خان کی بیٹی آئرا خان سمیت ان کے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔

فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ فلم ’دنگل‘ اور ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں کام کیا تھا۔

Aamir Khan

KRK

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div