Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ڈرامہ ’تیرے بن‘ میں تبدیلی ہوئی یا نہیں؟ دیکھنے والے الجھن کا شکار

ڈرامے کی حالیہ قسط پر شائقین کا ملا جلا ردعمل
شائع 25 مئ 2023 10:59pm

گزشتہ ہفتے جب ڈرامہ تیرے بن کی 47ویں قسط کا ٹیزر دکھایا گیا تھا تو سوشل میڈیا پر ’ازدواجی ریپ‘ سے متعلق ڈرامے کے پروڈیوسرز اور لکھاری کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ڈرامہ تیرے بن کے شائقین پورے ایک ہفتے اضطرابی کیفیت میں رہے کہ اگلی قسط میں آخر کیا ہوگا تاہم گزشتہ روات کی قسط میں کہانی کھل تو گئی دیکھنے والے اب بھی کشمکش کا شکار ہیں۔ کیونکہ ڈرامہ کی قسط دیکھ کر ایسا لگا کہ ڈرامہ بنانے والوں نے سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل کے بعد پوری کہانی کو ایڈٹ کرنے کی کوشش کی اور اسے مزید الجھا دیا۔

ڈرامے کو گزشتہ جاری کئے گئے پروموز سے مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا قسط کے ٹیزر میں دکھائے جانے والے میرب اور حیا کے سین کو بھی ڈیلیٹ کردیا گیا ہے لیکن وہاج علی اور یمنی زیدی نے شاندار اداکاری کے باعث دیکھنے والے اس سے اب بھی جڑے ہیں ۔

بیشتر صارفین نے نئی قسط کے بعد ردعمل دیا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کی وجہ سے ڈرامہ میں تبدیلی کی گئی کیونکہ ڈرامے نئی قسط کے نشر ہونے سے ایک روز قبل پروڈیوسر کا ردعمل سامنے آگیا تھا۔

ڈرامے کے پروڈیوسرعبداللہ کادوانی نے ناظرین پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگلے قسط کا انتظار کریں اور مکمل ڈرامہ دیکھے بنا کسی بھی نتیجے پر نہ پہنچیں۔

ڈرامہ سیریل کی نئی قسط کے بعد بھی شائقین مخمصے میں ہیں کہ دو پیار کرنے والے کردار میرب اور مرتسم مبینہ طور پر ’رضامندی سے بنائے گئے‘ جنسی تعلق کے بعد ندامت اور پچھتاوے کا شکار کیوں ہیں۔

تاہم بہت سارے وائس اوور اور ماضی کے مناظر کے ساتھ ناقص ترمیم شدہ قسط پیش کرنے پر شائقین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ۔

![](https://twitter.com/eliteclownn/status/1661428791351160837?

drama Tere bin

Tere Bin

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div