Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

آڈیو لیک کی تحقیقات میں نیا موڑ، 9 مبینہ آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری

پیمرا نے آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ تیار کر کے ٹرانسکرپٹ کی تصدیق بھی کردی
شائع 26 مئ 2023 04:16pm

حکومت کی جانب سے آڈیو لیکس پر بنائے گئے کمیشن نے زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری کردیے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی آڈیو کمیشن کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا ہے، کیوں کہ آڈیو لیکس کمیشن نے زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری کردیے ہیں۔

دوسری جانب پیمرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بھی مبینہ آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ تیار کرکے ٹرانسکرپٹ کی تصدیق بھی کردی ہے۔

جن آڈیوز کا ٹرانسکرپٹ جاری ہوا ہے ان میں سپریم کورٹ کے جج اور چوہدری پرویزالٰہی کےدرمیان ہونے والی مبینہ گفتگو، عمران خان اورمسرت چیمہ کے درمیان مبینہ آڈیو، چیف جسٹس کی ساس اور وکیل طارق رحیم کی اہلیہ کے درمیان ہونے والی مبینہ آڈیو اور پرویز الٰہی اور ارشد جوجا ایڈووکیٹ کے درمیان ہونے والی مبینہ گفتگو شامل ہے۔

کمیشن کی جانب سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل طارق رحیم کی مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ بھی جاری کیا گیا ہے، جب کہ پرویزالٰہی اور صدرسپریم کورٹ بارعابد زبیری کے درمیان مبینہ آڈیو، فواد چوہدری اوران کے بھائی فیصل چوہدری کے درمیان ہونے والی مبینہ گفتگو اور ثاقب نثار کے بیٹے اور پی ٹی آئی رہنما کے درمیان مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ جاری کیا گیا ہے۔

حکومت کی تیارکردہ آڈیو لیکس میں کون کون سے متعلقہ افراد شامل ہیں؟

ذرائع کے مطابق آڈیو لیکس میں شامل افراد کے ناموں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے، اٹارنی جنرل آفس نے 8 مبینہ آڈیوز سے متعلق ناموں کی فہرست تیار کی ہے، اور اس فہرست میں پہلا نام سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کا ہے۔

ذرائع کے مطابق فہرست میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، موجودہ چیف جسٹس کی خوشدامن ماہ جیبیں نون، صحافی قیوم صدیقی اور تحریک انصاف کے رہنما جمشید چیمہ کے نام شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی تیار کردہ فہرست میں وکیل خواجہ طارق رحیم اور ان کی اہلیہ رافیہ طارق کا نام بھی ہے، فہرست میں صدر سپریم کورٹ بارعابد زبیری، سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم ثاقب اور ابو ذر مقصود چدھڑ کے مطابق علاوہ سپریم کورٹ کے ایک حاضرسروس جج کا نام بھی شامل ہے۔

Supreme Court of Pakistan

Supreme Court Bar

Audio leaks

Ex Chief Justice Saqib Nisar Son's Audio Leaked

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div