Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پاکستان کی فی کس آمدنی میں 198 ڈالر کی کمی

ملکی معیشت کے مجموعی حجم میں 33.4 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ، ادارہ شماریات
شائع 26 مئ 2023 08:50pm

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق موجودہ مالی سال میں پاکستان کی فی کس آمدنی میں 198 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موجودہ مالی سال میں فی کس آمدن 1568 ڈالر رہی، جو گزشتہ مالی سال 1766 ڈالر تھی، ایک سال میں فی کس آمدن میں 11.38 فیصد کمی آئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت کے مجموعی حجم میں 33.4 ارب ڈالرکی کمی ریکارڈ ہوئی، سال 23-2022 میں معیشت کا حجم 375 ارب ڈالر سے کم ہوکر341.6 ارب ڈالر پر آگیا ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق صحت کے شعبے میں 3 فیصد ہدف کے مقابلے میں کارکردگی 8.49 فیصد رہی، تعلیم کے شعبے میں 4.9 فیصد ہدف کے مقابلے 10.44 فیصد رہی، جب کہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کی کارکردگی 6 فیصد ہدف سے بہتر ہو کر 6.93 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ موجودہ مالی سال میں فوڈ سروسز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس سیکٹر نے بھی 4.1 فیصد کا گروتھ ٹارگٹ پورا کر لیا، ٹرانسپورٹ اینڈ اسٹوریج کی کارکردگی ہدف سے بہتر 4.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، تاہم ہول سیل اورری سیل سیکٹر 6.5 فیصد گروتھ کا ہدف حاصل نہ کرسکا اور منفی 4.4 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق پبلک ایڈمنسٹریشن کی کارکردگی منفی رہی، 4 فیصد ہدف کی نسبت منفی 7.76 فیصد رہی، انشورنس سیکٹر کی کارکردگی 5.1 فیصد ہدف کے مقابلے منفی 3.82 فیصد رہی، تعمیرات کا شعبہ 4 فیصد ہدف کی نسبت منفی 5.5 فیصد رہا۔

Dollar

dollar prices

US Dollars

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div