Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

سدھو موسے والا کا پاکستانی مداح گرفتاری کے بعد رہا

بھارتہ گلوکار کی برسی کے موقعے پر سالانہ ختم کے پروگرام کے اعلان کیا گیا تھا
شائع 29 مئ 2023 11:11pm

اوکاڑہ میں بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی برسی کے موقعے پر سالانہ ختم کے پروگرام کے بعد فائرنگ کی دعوت دینے پر گرفتار ہونے والے ملزم کو پولیس نے رہا کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق اوکاڑہ تھانہ بی ڈویژن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی گلوکار کے سالانہ ختم کی دعوت دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سدھو موسے والا کے مداح نے سوشل میڈیا پر ختم میں بدمعاشوں اور جٹ برادری کو شرکت کی دعوت دی تھی ۔

معروف گلوکار کے سالانہ ختم کی دعوت دینے والے ملزم کو پولیس کے مطابق گرفتار کر لیا گیا تھا، تاہم ملزم کے کم عمر ہونے کے باعث اسے پولیس نے تنبیہ کرتے ہوئے چھوڑ دیا۔

اوکاڑہ واقعہ پر ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو ملزم گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، ملزم کی شناخت شرجیل کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 29 مئی کو سدھو موسے والا کو مشرقی پنجاب کے ضلع مانسا میں قتل کردیا گیا تھا۔ ان کے قتل کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ کے اہم رکن گولڈی برار نے قبول کی تھی جو کہ کینیڈا میں مقیم ہیں۔

Sidhu Moosewala

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div