Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سی ڈی اے نیلامی میں خریداروں کی عدم دلچسپی، اندرونی کہانی سامنے آگئی

نامناسب وقت پر نیلامی سے اربوں روپے مالیت کے نقصان کا خدشہ
اپ ڈیٹ 30 مئ 2023 10:00am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نیلامی میں خریداروں عدم دلچسپی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

پہلے دن 24 پلاٹ نیلامی کے لیے پیش کیے گئے، جن میں سے صرف 5 پلاٹوں کی نیلامی ہوسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامناسب وقت پر نیلامی سے سی ڈی اے کو اربوں روپے مالیت کے نقصان کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق نیلام ہونے والے پلاٹس کی بولی توقع سے کئی گنا کم رہی، بلیو ایریا میں ایک بھی پلاٹ کی نیلامی نہ ہوسکی، کل 45 پلاٹ نیلامی میں پیش کیے جائیں گے۔

گزشتہ روز کتنے پلاٹ نیلام ہوئے؟

اس سے قبل گزشتہ روز سی ڈی اے کے زیر اہتمام ہونے والی نیلامی کے پہلے روز 5 پلاٹ نیلام کیے گئے۔

نیلامی کے پہلے روز سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ نیلامی کے پہلے روز صرف 5 پلاٹس 4 ارب 75 کروڑ روپے میں فروخت کیے گئے۔

کمرشل پلاٹوں کے 3 روزہ نیلام عام کے پہلے روز اسلام آباد کے F-7 مرکز کا 700 مربع گز کا پلاٹ 1.7 ارب روپے میں فروخت کیا گیا، اسی طرح D-12 مرکز کا 711.11 مربع گز کا پلاٹ 89 کڑور روپے میں نیلام ہوا۔ G-10 مرکز کا 177.77 مربع گز پلاٹ 27 کڑور 3 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا۔

سیکٹر I-8 مرکز کا 666.66 مربع گزکا پلاٹ 1 ارب 3 کروڑروپےمیں نیلام کیا گیا، سیکٹر G-9/2 پیٹرول پمپ پلاٹ 1227.76 مربع گزکا پلاٹ 84.5 کڑور روپے میں فروخت کیا گیا۔

نیلام عام میں اسلام آباد کے ڈویلپ کمرشل مراکز میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔

نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں قائم کی گئی، نیلامی کمیٹی کررہی ہے جبکہ نیلامی 30 اور 31 مئی 2023 کو کنونشن سینٹراسلام آباد میں ہی منعقد ہوگی۔

موصول ہونے والی بولیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا،جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔

CDA

Auction

buyers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div