Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

صدر کی منظوری کے بعد اقبال حمید الرحمان چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات

جسٹس اقبال حمید الرحمان کو 3 سال کیلئے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات کیا گیا ہے
شائع 30 مئ 2023 01:44pm

صدر پاکستان عارف علوی نے جسٹس اقبال حمید الرحمان کی بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

جوڈیشل کمیشن نے 15 مئی کو اقبال حمیدالرحمان کو چیف جسٹس وفاقی شریعت کورٹ بنانے کی منظوری دی تھی، اور اب صدر مملکت عارف علوی نے بھی ان کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

صدر مملکت نے اقبال حمیدالرحمان کی بظور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175اے 13 کے تحت دی ہے، اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جسٹس اقبال حمید الرحمان سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج ہیں، اور انہیں اب 3 سال کے لئے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔

Supreme Court of Pakistan

Judicial Commission of Pakistan

Iqbal Hameed