Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

مشن مکمل: سعودی خلاباز 10 دن بعد آج زمین پر پہنچ گئے

خلائی مشن میں 2 سعودی خلاباز شامل ہیں
اپ ڈیٹ 31 مئ 2023 12:19pm
تصویر: ٹوئٹر/ ناسا
تصویر: ٹوئٹر/ ناسا

خلا میں سفرکرنے والی پہلی سعودی خاتون خلا باز ریانہ برناوی اور علی القرنی تاریخی خلائی مشن کی تکمیل کے بعد آج زمین پر واپس پہنچ گئے۔

سعودی وقت کے مطابق شام چار بجے سعودی خلا باز بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن سے نکل جائیں گے جبکہ امریکی خلائی ادارہ ناسا سعودی خلا بازوں کی اسٹیشن سے روانگی اور زمین پر آمد تک براہ راست کارروائی دکھائے گا۔

یاد رہے کہ 10 دن تک جاری رہنے والے خلائی مشن میں خلا بازوں نے متعدد تجربات کیے ۔

خلا میں جانے والی پہلی سعودی خاتون ریانہ برناوی نے ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن سے ایکس ٹو مشن کے لئے خلائی شٹل روانہ ہوئی تھی اس میں پہلی مرتبہ 2 سعودی خلا باز شامل تھے جن میں ایک ریانہ برناوی بھی تھیں جو خلا میں سفر کرنے والی پہلی سعودی خاتون بن چکی ہیں۔

Saudi Arabia

NASA

Saudi Astronauts

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div