Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
27 Shawwal 1445  

افغانستان میں قطری وزیراعظم اور طالبان سربراہ کے درمیان اہم مذاکرات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت عالمی برادری کے ساتھ تناؤ میں کمی لانے سے متعلق بات چیت کی گئی
شائع 01 جون 2023 09:40am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی نے افغانستان میں طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخون زادہ کے ساتھ اہم ملاقات کی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت عالمی برادری کے ساتھ تناؤ میں کمی لانے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی اور افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخونزادہ کے درمیان خفیہ ملاقات 12 مئی کو افغانستان کے شہر قندھار میں ہوئی۔

عرب میڈیا کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے بتایا کہ شیخ محمد کی جانب سے اخونزادہ سے خواتین کی تعلیم اور نوکریوں پر پابندی ہٹانے سمیت سفارتی تنہائی کے خاتمے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کو قطری سفارتکاری کی ایک کامیابی قرار دیا جا رہا ہے جو کہ کابل اور عالمی برادری کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو دونوں رہنماؤں کی ملاقات اور تمام معاملات پر ہونے والی بات چیت کے بارے میں بتایا گیا جبکہ مستقبل میں افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے ڈائیلاگ سے بھی آگاہی دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس، محکمہ خارجہ اور واشنگٹن میں قطری سفارت خانے کی جانب سے دونوں رہنماؤں کی ملاقات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا گیا ہے جبکہ طالبان نے بھی ملاقات کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔

afghan taliban

Pakistan vs Afghanistan

USA Afghan Taliban

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div