Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ کے وکیل پر جرمانہ عائد کردیا

اظہر صدیق بڑی خبریں چلواتے ہیں، جرمانے کی خبر بھی چلوائیں، عدالت
شائع 01 جون 2023 12:08pm
لاہور ہائیکورٹ کے میوزیم کا ایک منظر (تصویر: ویب سائٹ/لاہور ہائیکورٹ)
لاہور ہائیکورٹ کے میوزیم کا ایک منظر (تصویر: ویب سائٹ/لاہور ہائیکورٹ)

لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیرِ خزانہ سلمان شاہ اور ان کے اہلِ خانہ کے خلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی ،عدالت نے بغیر بتائے عدم حاضری پر ایڈووکیٹ اظہر فاروق پر تین ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

دورانِ سماعت سیلمان شاہ، ان کے بھائی اور داماد پر مقدمہ درج نہ ہونے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

عدالت نے غیرحاضری پر وکیل اظہر فاروق پر 3 ہزار روپے جرمانہ کردیا، ہائیکورٹ نے جرمانہ عدالت کی ڈسپنسری میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اظہر صدیق بڑی خبریں چلواتے ہیں، جرمانے کی خبر بھی چلوائیں۔

جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

Lahore High Court

Politics June 1 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div