Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت 13 جون تک منظور

اعجاز چوہدری سے دوران ریمانڈ پستول برآمد کرکے فرانزک لیب بھجوا دی، پولیس
شائع 01 جون 2023 01:01pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کی عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں عبوری ضمانت 13 جون تک منظور کرلی گئی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض اسد عمر کی 13 جون تک ضمانت منظور کی۔

دوسری جانب 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ دوران ریمانڈ اعجاز چوہدری سے پستول برآمد کرکے فرانزک لیب بھجوا دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد اسلحے کی فرانزک رپورٹ تفتیش کا حصہ ہوگی، اعجاز چوہدری پر 9 مئی کو مسلح ہو کر احتجاج کا الزام ہے، ملزم کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروایا جا چکا ہے، جو ملزم کی 9 مئی کی ویڈیوز کا تعین کرے گا۔

PTI protest

9 May

PTI Leaders Left Party

Politics June 1 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div